ایم بی بی ایس فائنل کا رزلٹ؛فیصل آباد اور ملتان کے سٹوڈنٹ ٹاپ کر گئے،   92 فیصد سٹوڈنٹ ڈاکٹر بن گئے,

University of Health Sciences, Punjab Medical College, Nishtar Medical College, MBBS Final, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان:  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ایم بی بی ایس فائنل کے امتحانات میں 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا۔ 5333  سٹوڈنٹ پاس ہوئے جبکہ 442 فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 92.35 فیصد رہا۔

پنجاب میڈیکل کالج فیصل اباد کی ثنا مرتضٰی نے 1317/1500 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی. نشتر میڈیکل کالج ملتان کے ذوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی. نشتر میڈیکل کالج ملتان کی اروما عزیز نے 1309 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی.

میڈیسن میں 111، سرجری میں 12، گائناکالوجی میں 229 اور پیڈیاٹرکس میں 199 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی

امتحانات کے اختتام کے تین ہفتے کے اندر نتائج جاری کیے گئے

تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں

ترجمان یو ایچ ایس
BEEPER