ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں فری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں فری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے 100 بیڈز پر مشتمل گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبزہ زار کا افتتاح کر دیا۔ کہتے ہیں کہ عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو شہر میں بین الاقوامی معیار کا کینسرہسپتال بنائیں گے، جہاں ہر قسم کے کینسر کامفت علاج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 100 بیڈز پر مشتمل ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زار کا افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیر کی تعریف کی، بولے، سبزہ زار ہسپتال یورپ جیسا لگتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔اگر عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو لاہور میں کینسر کے مفت علاج کے لیے ہسپتال بنائیں گے۔ جس کے لیے ڈاکٹرز کو بیرون ملک سے لایا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کی صورت میں قائداعظم کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ پی کے ایل آئی سمیت لاہور میں چھ ہسپتال مناواں، سبزہ زار، لدھڑ، رائیونڈ اور کاہنہ میں دن رات کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔