فواد حسن فواد کا بھائی گرفتاری سے بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگا

 فواد حسن فواد کا بھائی گرفتاری سے بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگا
کیپشن: City42 - Fawad Hassan Fawad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فواد حسن فواد کے بھائی وقار حسن نےنیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے جائیداد کے معاملے میں وقار حسن کو نیب تحقیقات میں شامل ہونےکی ہدایت کر دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے وقار حسن کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب میں اس کے موکل وقار حسن کے خلاف بے نامی جائیداد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، انکوائری میں شامل ہونے کے باوجود گرفتاری کا خدشہ ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔میاں محمودالرشید نے پنجاب میں نئے دور کی نوید سنادی

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ وقار حسن کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، جس پر نیب وکیل کا کہنا تھا کہ وقار حسن کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں تاہم وارنٹ گرفتاری حاصل نہیں کیے جس پرعدالت نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔

Sughra Afzal

Content Writer