خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نئی حکومت اور عہدیداروں کی بنیاد جھوٹ، دغا اور ہارس ٹریڈنگ پر رکھی جا رہی ہے، پرویزالہیٰ کو سپیکر بنانا بھی میرٹ کیخلاف ہے۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق نے تحریک انصاف پر تنقید کے خوب نشتر برسائے، کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کےارکان شہریوں پر تشدد کرتے پھر رہےہیں، ندیم عباس بارا ہوائی فائرنگ کرکے آزاد پھر رہا ہےجبکہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے پری پول رگنگ کی گئی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔کونسی بڑی سیاسی جماعت پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی؟

خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر فاؤل پلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  نئی حکومت کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے ہو رہی ہے، نااہل شخص  جہاز میں لوگوں کو خرید کر اسمبلی لا رہا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ملک کی معروف سیاسی جماعت کا تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان
لیگی رہنما نے کہاکہ وہ فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، نہ حکومت گرانے کی تاہم فراڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عیدہوگئی

خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور پروٹوکول لے رہے ہیں۔ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے۔ آگے آگے دیکھیئے ہوتے ہے کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer