سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبر پختونحوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پو ٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں چند مقاما ت پرآندھی / موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
منگل کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب ، اسلام آباداور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر ، بالائی خیبر پختونحوا ، جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقاما ت پرآندھی / موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
آج(رات) سے 16ستمبر کے دوران:
• موسلادھار بارشوں کے باعث جنوب مشرقی سندھ(تھرپارکر،ننگر پارکر،اسلام کوٹ، مٹھی،عمر کوٹ، ٹھٹھہ ،بدین)، اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔
• موسلا دھار بارش کے باعث دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی ندی /نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
• خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
• موسلادھار بارش ،ژالہ باری، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ Prob: 65%
خیبرپختونخوا:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، پاراچنار، بنوں، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ ، کوہاٹ،ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرک ، لکی مروت ،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ ژالہ باری کا امکان ۔ جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات ، جہلم، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی، فیصل آباد ،بھکر، نورپورتھل، لاہور، لیہ ،تونسہ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار میں تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
سندھ:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ جنوب مشرقی علاقوں میں تھرپارکر، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹھی، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ، کراچی اور گردونواح میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی توقع ہے۔
بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔