(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ہونیوالی بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بالر زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو پاکستانی بال زمان خان کے شاندار آخری اوور کی بدولت بی بی ایل کی ٹیم برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دے دی، آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے تاہم زمان خان نے شاندار بولنگ کی اور صرف 2 رنز دیئے۔
زمان خان نے پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسرے پر سنگل اسکور ہوا، تیسری اور چوتھی گیند پھر ڈاٹ ہوئی،پانچویں گیند پر زمان خان نے وکٹ حاصل کی جبکہ آخری گیند پر صرف سنگل سکور ہوا۔
زمان خان نے شاندا بالنگ کرتے ہوئے6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔