ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دشمن کا بلوچستان میں وار، چار پاکستانی شہید

دشمن کا بلوچستان میں وار، چار پاکستانی شہید

سٹی42:  بلوچستان کے علاقے نوشکی میں انڈیا کے پراکسی دہشتگردوں نے  چار پاکستانیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔  

مصدقہ اطلاعات کے مطابق نوشکی میں چار افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،  ان چاروں  کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

نوشکی گلنگور کے علاقے سے چار افراد کی نعشیں برآمد  ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ 

لیویز فورس نے چاروں شہیدوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں اُن کی شناخت غلام مظفیِ حذیفہ، عمران اور عرفان کے ناموں سے ہوئی۔ دو ، دو  شہید آپس میں بھائی تھے اور دو کا تعلق پاکپتن،  دو کا رحیم یار خان سے تھا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے دہشتگردی کے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔