ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید حوالدار محمد نوید کو لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

 شہید حوالدار محمد نوید کو لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

سٹی42:  پاک فوج  کے بہادر سپوت شہید حوالدار محمد نوید کا جنازہ لاہور میں  ہوا۔ شہید کا جنازہ  پورے فوجی اعزاز کے ساتھ   اٹھایا گیا۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نےشہید حوالدار کے جسد خاکی کو سلامی دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کی جنازہ میں شرکت کی،  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کبھی جنازہ میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، سینئر سول و عسکری حکام  بھی شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ  جنازہ میں شریک ہوئے۔

محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور  شہید حوالدار محمدنوید کےآخرت میں درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے شہید حوالدار محمد نوید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا۔  شہید محمد نوید نے دفاع وطن کا فریضہ نبھاتے ہوئے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

محسن نقوی نے کہا،  شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ قوم کے محسن ہیں۔ بہادر سپوت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔