سٹی42: خود اپنی چھیڑی ہوئی جنگ کو پاکستان کے منہ توڑنے والا جواب ملنے کے بعد چھوڑ کر بھاگنے کے بعد بھارت نے مشرقی پنجاب میں دو شہریوں کو پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا مین شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے دو افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔
ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔