ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ائیرفورس کے نقصانات کی مکمل تفصیل پاکستان نے بتا دی

بھارت کی ائیرفورس کے نقصانات کی مکمل تفصیل پاکستان نے بتا دی

سٹی42:  ’’آپریشن بُنیان مرصوص‘‘کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو  ہر محاذ پر بری طرح شکست دی۔ انڈیا کے میڈیا نے اب تک اپنی فوج کو پڑنے والی مار کی خبریں اپنے عوام کو نہیں بتائیں تاہم پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے انڈین فوج کی شرم ناک پٹائی کی مکمل تفصیل اپنے اور انڈیا کے عوام کے سامنے پیش کر دی ہے۔

 پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، یہ طیارے کہاں تباہ ہوئے اور پائلٹ کہاں گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ  پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔ ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال/ رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل  کیا گیا۔

 
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا،  اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔ 

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئی ہے، آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘   بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

پاکستان کے سکیورٹی زرائع نے بھارت کی ائیر فورس کے جانی نقصانات کی بھی مختصر معلومات شئیر کی ہیں۔

ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔

ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے  پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،۔

تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ  پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے۔


ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔


اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو  زخمی حالت میں  آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل  کیا گیا۔

ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا۔

 اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس  زخمی ہوئے جنہیں  اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا۔

بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

یہ سلسلہ وار  تباہی  بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں۔

آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘   بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔