سٹی42: ہندوتوا کے عالمی غلبہ کی دیوانگی میں مبتلا نریندر مودی کے ساتھ ایک اور انہونی ہو گئی۔
کینیڈا کے پرائم منسٹر کارنی نے نریندر مودی کے سینے پر مونگ دلنے کے لئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ٹیژری بورڈ کا پریذیڈنٹ بنا دیا۔
پرائم منسٹر کارنی نے ٹریژری بورڈ کے لیے نئے وزراء کا انتخاب کر لیا ہے۔ ایم پی شفقت علی ٹریژری بورڈ کے صدر ہوں گے اور جوئل لائٹ باؤنڈ پروکیورمنٹ منسٹر ہوں گے۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے منگل کی صبح ایک بڑی تبدیلی کے ساتھ اپنی نئی کابینہ کی نقاب کشائی کی، جس میں اہم عوامی خدمات کے کرداروں میں نئے چہرے شامل تھے۔
کینیڈین میڈیا نے بتایا کہبرامپٹن چنگواکوسی پارک کے ایم پی شفقت علی، ٹریژری بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جینیٹی پیٹیپاس ٹیلر جنہوں نے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس کردار میں خدمات انجام دیں، ان کو کارنی کی کابینہ سے باہر کردیا گیا۔
جوئل لائٹ باؤنڈ، جو لوئس ہیبرٹ کے ایم پی ہیں، ان کو عوامی کاموں اور خریداری کا وزیر بنایا گیا ہے۔ الاحساسی کارنی کی نگراں کابینہ میں شامل تھے، لیکن انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔
ایون سولومن، ایک نشریاتی صحافی جس نے سی بی سی اور سی ٹی وی کے لیے ٹچ اسٹون سیاسی پروگراموں کی مدد کی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے نئے وزیر ہوں گے۔ کارنی کے تحت، کینیڈا AI کے لیے خاص طور پر وزیر بنانے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ فرانس نے یہ نئی وزارت 2024 کے آخر میں بنائی تھی جب کلارا چپاز فرانس میں پہلی AI وزیر بنیں۔
ایک اور مسلم کینیڈین سلیمان جنوبی اونٹاریو کی وفاقی اقتصادی ترقی ایجنسی کے ذمہ دار وزیر کے طور پر بھی کام کریں گے۔
نیوز آؤٹ لیٹ اوٹاوا سیٹیزن نے لکھا ہے کہ "کینیڈا کے نئے وزیر اس تبدیلی کو ڈیلیور کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو کینیڈا کے عوام چاہتے ہیں اور اس کے مستحق ہیں،" کارنی نے کابینہ میں ردوبدل کے لیے ایک پریس ریلیز میں کہا۔ "ہر ایک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیادت کو ظاہر کرے - اپنے کام پر نئے آئیڈیاز، ایک واضح توجہ اور فیصلہ کن عمل لانے کے لیے۔"
مریندر مودی کے لئے کینیڈا میں کارنی کی حکومت اور اس میں پاکستانی نژاد وزیروں کی موجودگی کا مطلب
سال 2023 میں کینیڈا میں خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہوا تو اتحادی ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹوں پر عمل کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت ترین دباؤ ڈالا تھا کہ وہ نجر کے قتل میں ملوث انڈیا کے ریاستی اداروں کے اہلکاروں کو مقدمہ چلانے کے لئے کینیڈا کے ھوالے کریں۔ نریندر مودی کے لئے کینیڈا کے وزیراعظم کا یہ رویہ غیر متوقع تھا، وہ جسٹن ٹروڈو کو دبانے کی کوشش میں کینیڈا کے ساتھ انڈیا کے سفارتی تعلقات برباد کر بیٹھے۔ اس کے بعد جسٹن ٹروڈو کے الیکشن ہار جانے سے ہی مودی اور انڈیا کے کینیڈا سے تعلق کی بحالی کی آس تھی، وہ آس کینیڈا کے عوام نے لبرل پارٹی کو دوبارہ حکومت بنانے کے لئے مینڈیٹ دے کر خاک میں ملا دی اور اب پرائم منسٹر کارنی نے شفقت علی خان کو ٹریژری بورڈ کے صدر کی اہم پوزیشن دے دی ہے۔ شفقت کام تو اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کریں گے لیکن ان کے کاموں کو دیکھ دیکھ کر نئی دہی میں نریندر مودی کے سینے پر سانپ لوٹا کریں گے۔



