ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر  نے اپنی فوج کی ترجمان کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے ڈالا

   بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر  نے اپنی فوج کی ترجمان کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آر ایس ایس کی ہندوتوا پاکستان سے ٹکرا کر کیسے پاش پاش ہو رہی ہے، انڈیا کے اندر جھانک کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے صرف چھند گھنٹوں پر محیط آپریشن بنیانن منصوص نے انڈیا کے اندر ہندوتوا کے بت کے چھیتھڑے ایسے اڑائے جیسے ہندو معتقدین دیوالی کی  شب راون کے پتلے کے چیتھڑے اڑاتے ہیں۔  پاکستان پر بس نہیں چلا تو ہندوتوا کا بدمست ہاتھی خود انڈیا کو ہی کچلنے لگا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر  نے چند روز پہلے قومی ہیرو بن کر ابھرنے والی اپنی فوج کی ترجمان کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے ڈالا۔ 

ہندوستان میں ہندوتوا  کی بالادستی کے خلائی نیریٹیو کے قیدی  حقیقت کا سامنا کرنے پر اتنے بوکھلا گئے کہ اب انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس وقت کیا بولنا ہے اور کیا نہیں بولنا، ہر مسلمان کو  ٹیررسٹ قرار دینے کی عادی حکمران بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی کرنل صوفیہ قریشی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک انتہائی اشتعال انگیز تبصرہ کیا، جو ایک حاضر سروس افسر اور ہندوستانی مسلح افواج کی چند خواتین عوامی چہروں میں سے ایک ہیں۔ 

کرنل صوفیہ قریشی اس وقت اندیا کے عوام کی ہیرو بن گئی جب انہوں نے  پاکستان میں  6  اور 7 مئی کی شب مسجدوں پر  سراسر بلا جواز، بلا اشتعال  حملوں پر مشتمل نام نہاد "آپریشن سیندور" کی فیبریکیٹڈ سٹوری  اپنے عوام اور دنیا کو سنائی۔ اس وقت  کرنل صوفیہ قریشی ہیرو تھی۔ لیکن چند ہی روز بعد جب پاکستان نے انڈین آرمی اور ائیر فورس کے دانت بلکہ جبڑے ہی توڑ دیئے تو  بھاجپا کے ایک بدطینت ہندوتوا پرست وزیر نے اسی ہیرو کو اس کے مذہب کی وجہ سے ٹیررسٹوں کی بہن قرار دے ڈالا۔ 

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق، پیر کے روز مدھیہ پردیش کے  اندور ضلع کے مہو میں ایک اجتماع س میں مودی کی منافقانہ سیاست کا قصیدہ پڑھتے  ہوئے، قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے کہا جن لوگوں نے  ہماری بیتیوں کو بیوہ کیا تھا ہم نے ان کٹے پھتے لوگوں  کی ہی بہن کو  ان کا علاج کرنے کے لئے بھیجا۔

اس وزیر نے مزید زہر فشانی کرتے ہوئے کہا،  "انہوں نے (دہشت گردوں) نے ہمارے ہندوؤں کے کپڑے اتارے اور  انہیں مار ڈالا۔ اب، مودی جی تو ایسا نہیں کر سکتے تھے، اس لیےومدی نے ان کی ہی ایک بہن (شکیلہ قریشی)  کو بھیجا کہ وہ  انہیں مارے اور بے لباس کرے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے  وزیر کنور وجے شاہ کی اپنی ہی فوج کی ترجمان کے متعلق اس بدزبانی نے انڈیا مین بہت سے لوگوں کو شدید غصہ مین مبتلا کر دیا ہے اور وہ ہندوتوا کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں۔ 

اپوزیشن پارٹی آل انڈیا کانگریس نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنت سے  پوسٹ کیا، "ہماری فوج کی بہادر بیٹیاں دہشت گردوں کی بہنیں ہیں - یہ نفرت انگیز بیان مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے دیا ہے۔ یہ شرمناک بیان ہندوستان کی ان بیٹیوں کے بارے میں دیا گیا ہے، جن کا  ہر کوئی احترام  کرتا ہے۔یہ  ہماری طاقتور فوج کی توہین ہے۔"

"ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا وجے شاہ، جو خود کو  پرائم منسٹر  نریندر مودی کے بہت قریب کہتے ہیں، استعفیٰ دیں گے؟ کیا پی ایم مودی اور بی جے پی لیڈر ایم پی کے وزیر کی چھوٹی سوچ پر معافی مانگیں گے؟"