ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ اسمبلی میں بدتمیزی کی انتہا

سندھ اسمبلی میں بدتمیزی کی انتہا
سورس: Google

سٹی 42 :  سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے آج وزیراعلیٰ مراد رلی شاہ کی تاریخ ساز بجٹ تقریر کے دوران بد تمیزی کی انتہا کر دی۔ 

 مٹھی بھر اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو کر شور مچانے لگے جس کا بظاہر مقصد یہ تھا کہ وزیراعلیٰ کی لائیو نشر ہونے والی بجٹ تقریر اسے ٹی وی پر دیکھنے والے عوام کو سمجھ نہ آ سکے۔

 وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ  اپوزیشن کی بدتمیزی کے باوجود  دل جمعی کے ساتھ اپنی نشست پر بجٹ کے اہم نکات پیش کرتے رہے۔ 

بجٹ تقریر کے دوران  اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ مسلسل جاری رہا۔

 ایم کیو ایم پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان کا اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے رہے، وہ  وزیراعلی کی نشست کے آگے بھی جمع ہو کر بے ہودہ نعرے لگاتے رہے۔  بعض نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں

ایک اپوزیشن رکن نے بجٹ کو "وڈیرہ شاہی کا بجٹ" قرار دیا۔ ایم کیو ایم کے ارکان بجٹ کو "متعصب بجٹ" قرار دیتے رہے۔

بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی الزام

بجٹ ابھی پیش نہین ہوا تھا کہ اپوزیشن کے لیڈر نے پہلے ہی الزام لگا دیا کہ سندھ کا بجٹ صرف جاگیرداروں وڈیروں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہری سندھ کو بجٹ میں نظرانداز کیا گیا۔

وزیر اعلی کی بجٹ تقریر کے دوران  مٹھی بھر مخالف ارکان نے سندھ اسمبلی کو  مچھلی منڈی بنا  ڈالا اور مسلسل چیختے چلاتے رہے۔