ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش،سیلاب سے پاکستان میں 819 افراد جاں بحق،ڈبلیوایچ او کی رپورٹ 

World Health Organisation, WHO Report, City42, Monsoon disaster , Pakistan Floods
کیپشن: file photo

سٹی42: بارش،سیلاب سے پاکستان میں 819 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ بات پاکستان مین بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونےوالی سورتحال پر ڈبلیوایچ او کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
 ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں مون سون اور سیلاب سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہاب تک 819 اموات ہوئی ہیں۔ ایک ہزار ایک سو گیارہ افراد   بارش اور سیلاب سے ہونے والے حادثات میں زخمی ہوئے۔8 ہزاز چھ سو اٹھاون گھر بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہو گئے۔

 عالمی ادارہ صحت  نے بتایا کہ مرنے والوں میں 493 مرد 123 خواتین  شامل ہیں اور  بچوں کی تعداد 203 ہے۔  زخمیوں میں 546 مرد 295 خواتین  شامل ہیں۔

مکمل تباہ ہونے والے گھر  2 ہزار 70  ہیں۔  سیلاب اور بارشوں کے دوران 104 ہسپتال، ڈسپنسریاں اور مراکزِ صحت کو نقصان ہوا۔