ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لینڈ سلائیڈنگ سے بالاکوٹ کاغان روڈ بند ہو گئی، سیاح مشکلات کاشکار

Balakot Kaghan Road closed, Land Sliding, Mansehra rain, Abbotabad rain, City42,

سٹی 42: ہزارہ کے علاقوں ایبٹ آباد، مانسہرہ،  بالاکوٹ شہر اور گردونواح میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ بارش سے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔
 بالاکوٹ میں حسہ کے مقام پر دوبارہ  بھاری لینڈ سلائیڈنگ  ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بالاکوٹ کاغان روڈ ٹریفک کیلئے بند  ہو گئی ہے۔
سیاحوں اور مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ  بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

ایبٹ آباد اور  شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
 بارش کے باعث بلال کالونی فضل مسجد میرپور روڈ پر برساتی نالہ بھر گیا۔: نالے کا پانی شہریوں کی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں کے مکین سخت شکلات سے دوچار ہو گئے۔
ایبٹ آباد شہر کی تمام شاہرائیں  پانی میں ڈوب گئیں۔