ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا منصوبہ بڑبولے جنرل نےخودمنکشف کردیا

Indian Plan, Water terrorism, Water politics, India Pakistan water row, May War, City42, Indus Water treaty, General Kanwaljeet Singh Dhiloon

سٹی42:  6 سے 10 مئی کی جنگ میں  برباد ہو جانے والے پروسی ملک بھارت کی فوج کے سابق جنرل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ  "پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی"  کا منصوبہ بیان کر  رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک سینئیر صحافی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی فوج کا  ریٹائرڈ لیفٹننٹ  جنرل کنول جیت  سنگھ ڈھلوں مون سون کی بارشوں کے پانی کو   ہتھیار بناکے  پاکستان کو تباہ کرنےکا منصوبہ  بتا رہا ہے۔

یہ ویڈیو  پاکستان کے خلاف بھارتی آبی جارحیت کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں  ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا:  ہمارے پاس پانی روکنےکی جتنی صلاحیت ہے وہ ہم روکیں گے اور ایک روز،  رات کے وقت اچانک پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دیں گے۔  اور پاکستان کے پاس ایک حد سے زیادہ  پانی روکنے اور جمع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، جس سے وہاں سیلاب آئے گا اور  پاکستان اس پانی کا ٹھیک استعمال بھی نہیں کرسکے گا۔

 کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے مزید بتایا: اسی طرح ہم دوبارہ پانی کو روک لیں گے، خاص طور پر گرمیوں میں جب فصلوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت پانی کو روک لیں گے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی کی ضرورت نہیں، اس وقت پانی چھوڑدیں گے؛ اس طرح پانی کو ہم ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے بین الاقوامی ضمانتوں کے ساتھ ہوئےسندھ طاس معاہدہ کے متعلق ہرزہ سرائی کی:  سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ  معاہدہ ہے، یہ عالمی معاہدہ نہیں، ہم اپنی مرضی سے پانی روکیں گے اور مرضی سے چھوڑیں گے۔