ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ہیڈورکس کوبچانےکی مشکل درپیش، ایک اور بند توڑیں گے

Sidhnai Headworks, Ravi flood, breach, City42 , PDMA, Irfan Ali Kathia
کیپشن: file photo

سٹی42: ایک اور ہیڈورکس کو تباہی سے بچانے کیلئے حافظتی بند کو تورنے کا مشکل مرحلہ درپیش ہے۔ آج رات نازک ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےبتایا، راوی میں  سیلاب کا ریلا جو دو دن پہلے شاہدرہ سے گزرا وہ ریلا اب ہیڈ سدھنائی پہنچ چکا ہے۔  ہیڈ سدھنائی گنجائش کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس ہیڈورکس کو بچانے کے لئے بھی اس سے پہلے واقع حفاظتی بند کو توڑنا پڑ سکتا ہے۔ 

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مائی صفورہ بند کے مقام پر ہمیں آج رات شگاف ڈالنا پڑے گا، مائی صفورہ بند کے قریب علاقوں سے 20 سے 24 ہزار افراد کا انخلا کردیا گیا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ایک ہی وقت میں 3 دریاؤں میں سپر فلڈ کی صورتحال ہے، جو بھی سخت فیصلے تھے وہ ہوئے اب ثمرات نظر آرہے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایاکہ ہیڈ قادر آباد  کو بچانے کیلئے دو حفاظتی بندوں کو توڑنے کے ثمرات اب ہمیں نچلے علاقوں میں نظر آرہے ہیں۔ آج جھنگ میں بھی رواز برج کی گنجائش کم تھی اور وہاں آنے والا پانی زیادہ تھا، بریچ کرنے کے فیصلے سے یہاں بھی فائدہ ہوا۔