ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم کے سپِل وےکھول دیئے گئے

 Tarbell Dam Pakistan, Spill ways opened, City42
کیپشن: file photo تربیلا ڈیم کے سپل وے آج شام چھ بجے کھول دیئے گئے۔ ڈیم مسے دریا میں ڈھائی لاکھ کیوسک پانی ڈالا جا رہا ہے۔

سٹی42: تربیلا ڈیم کے سپِل وے آج شام چھ بجے کھول دیئے گئے۔

 اس سے پہلے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تصدیق کی تھی کہ تربیلہ ڈیم مکمل بھر گیا ہے اور ڈیم میں مزید  پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

گزشتہ روز  بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیم کے بھر جانے کے بعد  تربیلا ڈیم کے سپل وے آج شام 6 بجے  کھول دیے گئے

ڈیم سے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں چھوڑا جا رہا ہے۔