ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تریموں میں چناب میں انتہائی ونچے درجہ کا سیلاب

Head Tremun, Chenab River flooding, City42, Head Qadirabad, Head Marala, City42
کیپشن: File Photo

سٹی42:  فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے  بتایا کہ دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر  پانی کا خوفناک ریلا گزر جانے کے بعد اب دریا مین پانی صرف 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک  رہ گیاہے، یہ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

چناب میں ہیڈ تریموں جھنگ کے مقام پر بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی خطرناک حد تک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر بہاؤ 94 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں خانکی بیراج پر بہاؤ ایک لاکھ 36ہزار کیوسک ہے۔ قادرآباد بیراج پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔

ادارے نے بتایا کہ قادرآباد بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں خانکی بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔