ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دندانِ شکن جواب کے چار دن، معرکہ حق تاریخ میں امر ہوگیا

دندانِ شکن جواب کے چار دن، معرکہ حق تاریخ میں امر ہوگیا

سٹی 42 : آپریشن بنییان مرصوص کامیابی سے مکمل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ، پہلگام واقعہ سے جنم لینے والی پاک بھارت کشیدگی 22 اپریل سے دس مئی تک معرکہ حق کے نام سے تاریخ میں امر ہوگئی ۔ 

آئی ایس پی آر نے تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق معرکہ حق کا فیصلہ کن مرحلہ آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں چھ مئی سے دس مئی تک جاری رہا اور افواج پاکستان کی تاریخی فتح کے ساتھ مکمل ہوا ۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کا آپریشن "بنیان مرصوص" 10 مئی کو مکمل ہوگیا، معرکہ حق میں بھارتی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی حملوں میں معصوم شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے وعدے کے مطابق بھارتی دراندازی کا حساب چکا دیا، اللہ تعالیٰ کی نصرت سے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا۔ 

شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا، پاک فوج کے تمام افسران، جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ قوم کی بھرپور اخلاقی اور دعاؤں سے بھری حمایت کو سراہا گیا، پاکستانی نوجوان سائبر و اطلاعاتی جنگ میں ہراول دستہ بنے، میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف فولادی دیوار کا کردار ادا کیا، سفارتکاروں نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا، مقامی سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیکنالوجی جنگ میں کارگر ثابت ہوئی، تمام سیاسی قیادت نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے تاریخ ساز فیصلے کیے، آپریشن میں تینوں افواج کی زبردست ہم آہنگی اور جدید حکمت عملی، فضائی، زمینی، بحری اور سائبر جنگ کا مربوط استعمال کیا گیا، بھارت کے 26 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، بھارتی اڈے، براہموس ڈپو، اور S-400 سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایل او سی پر بھارتی چوکیاں اور توپ خانے خاموش کرا دیے گئے، پاکستانی ڈرونز نے بھارت کے حساس شہروں پر مسلسل پرواز کی، پاک فوج کی سائبر کارروائیوں نے بھارتی انفراسٹرکچر کو عارضی مفلوج کیا، سرجیکل اسٹرائیکس میں سویلین آبادی کو نقصان سے بچایا گیا ۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ساتھ اس کے پراکسیز نے بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑھائی، مغربی محاذ پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب جوابی کارروائیاں۔ 

معرکہ حق: قومی طاقت کے تمام عناصر کی شاندار ہم آہنگی کی مثال

پاکستان کا پیغام واضح: جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ 

اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے ۔ 
پاکستان زندہ باد — افواج پاکستان پائندہ باد

پاکستان کے بھارت کو جارحیت مسلط کرنے پر 10 مئی کو آپریشن  بنیان مرصوص کے ذریعے سکھائے سبق کی کامیاب تکمیل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جبکہ پہلگام واقعہ سے جنم لینے والی پاک بھارت کشیدگی جو 22 اپریل سے دس مئی تک جاری رہی، اسے معرکہ حق کے نام دیدیا گیا ہے، معرکہ حق کا فیصلہ کن مرحلہ آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں دس مئی کو کیا گیا، جو افواج پاکستان کی تاریخی فتح کے ساتھ مکمل ہوا،،

آئی ایس پی آر کے اعلامئے کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن "بنیان مرصوص" 10 مئی کو مکمل کر لیا گیا، معرکہ حق میں بھارتی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی حملوں میں معصوم شہری شہید ہوئے، مسلح افواج نے وعدے کے مطابق بھارتی جارحیت اور دراندازی کا حساب چکا دیا، اللہ تعالیٰ کی نصرت سے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا، مسلح افواج شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے، مسلح افواج کے تمام افسران، جوانوں، سیلرز اور ائیر مینوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جو دشمن کی جارحیت کے دوران بھرپور جوش و جذبے اور بہادری کے ساتھ ثابت قدم رہے،  مسلح افواج قوم کی بھرپور اخلاقی حمائیت اور دعاؤں کی شکر گذار ہے،

پاکستانی نوجوان ہراول دستہ 

پاکستانی نوجوان سائبر و اطلاعاتی جنگ میں ہراول دستہ بنے، میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف فولادی دیوار کا کردار ادا کیا، جبکہ سفارتکاروں نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا، مقامی سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیکنالوجی جنگ میں کارگر ثابت ہوئی، تمام سیاسی قیادت نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم اور کابینہ نے تاریخ ساز فیصلے کئے، آپریشن میں تینوں افواج کی زبردست ہم آہنگی اور جدید حکمت عملی دیکھنے میں آئی،

معرکہ حق میں بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ 

معرکہ حق کے دوران فتح ون اور فتح ٹو میزائلوں اور لانگ رینج آرٹلری کے ذریعے پاک روج نے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان اہداف میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی وہ تنصیبات شامل تھیں، جہاں سے  پاکستان میں دہشت گردی کروائی جاتی تھی، فضائی، زمینی، بحری اور سائبر جنگ کا مربوط استعمال کیا گیا، مسلح افواج نے سورت گڑھ، سرسہ، نالیہ، ادھم پور، بھٹنڈا، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سرینگر،جموں، اودھم پور، مامون، امبالا، اور پٹھانکوٹ کی ائیر بیسز اور ایوی ایش بیسز کو کامئابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں بیاس اور نگروٹا میں برھموس کی تنصیبات بھی تباہ کیں، جہاں سے داغے محزائلوں سے پاکستان کے معصوم بچے اور عورتیں شہید ہوئیں، اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے کامیابی سے ادم پور اور بھوج می  S-400 سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا، مسلح افواج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ایل او سی پر بھارتی چوکیاں اور توپ خانے تباہ کرکے خاموش کرائے، جن میں اڑی کا فیلڈ سپلائی ڈپو اور پونچھ ریڈار سٹیشن سمیت ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز بھی شامل ہیں، ایل او سی پر جوابی کارروائی دشمن کے سفید جھنڈے لہرانے تک جاری رہی، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی ڈرونز نے بھارت کے حساس شہروں بشمول نئی دہلی، گجرات سمیت مقبوضہ کشمیر پر مسلسل پرواز کیں، مسلح فوج کی سائبر کارروائیوں نے بھارتی انفراسٹرکچر کو عارضی مفلوج کیا، بھارت کے ساتھ ساتھ اس کے پراکسیز نے بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑھائی تاہم مسلح افواج نے مغربی محاذ پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب جوابی کارروائیاں کیں، معرکہ حق قومی طاقت کے تمام عناصر کی شاندار ہم آہنگی کی مثال ہے، پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، بے شک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے،،