سٹی42: پاکستان کے عوام دشمن کے بڑے حجم کے غرور کو خاک میں ملانے والے تاریخ ساز اوہام شِکن معرکہِ حق کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھے گا۔ حکومت نے ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہِ حق سرکاری اور عوامی سطح پر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025، جمعہ کے روز ریاستی اور قومی سطح پر افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور سجدہ شکر کرنے ککا بھی اعلان کر دیا ہے۔
آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا.
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ و رانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں.
جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے.