ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے اعانت کا اعلان

 معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے اعانت کا اعلان
کیپشن:  وطن کی حمیت کے لئے جان دینے والوں اور دشمن کی جارحیت کا  نشانہ بن جانے والوں کے لواحقین کو ان کے نقصان کا  عوضانہ کبھی نہیں دیا جا سکتا تاہم غریب ریاست جس قدر کر سکتی ہے وہ  شہیدوں کے وارثا کی اعانت اور تالیفِ قلب کے لئے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سٹی42:   وطن کی حمیت کے لئے جان دینے والوں اور دشمن کی جارحیت کا  نشانہ بن جانے والوں کے لواحقین کو ان کے نقصان کا  عوضانہ کبھی نہیں دیا جا سکتا تاہم غریب ریاست جس قدر کر سکتی ہے وہ  شہیدوں کے وارثا کی اعانت اور تالیفِ قلب کے لئے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم  نے معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی فوج کے بلاجواز حملوں سے متاثرہ ہونے والے ہر شہری کے نقصان کے ازالہ  بھی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز نے اعلان کیا کہ پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں، ان کا اعتراف قومی سطح پر کیاجائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔

"معرکہء حق میں شہید ہونے والے  ہر پاکستانی شہری کے ورثا   کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپےتک زرِ تلافی  کے طور پر دیے جائیں گے۔

پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو   1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے اعانت دی جائے گی 

پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے  1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے اعانت دی جائے گی۔

 شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گی۔

 شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی ۔

پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے  لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ۔

پاک افواج کے زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دئے جائیں گے ۔

 بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی ۔

شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔


__
[8:22 pm, 12/05/2025] +92 317 2424118: Awais kiyani
[8:24 pm, 12/05/2025] +92 317 2424118: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے لئے پہنچ گئیں 

وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ آمد 

وزیراعلی مریم نواز شریف کی بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے بات چیت کی 

وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کے ہمت وحوصلہ کو سراہا 

وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا
 
کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا