ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈین عوام کے سامنے نریندر مودی کی کھوکھلی تقریر کی تفصیل سامنے آ گئی

City42, Pakistan India De-escalation, City42 , Narendra Modi Speech
کیپشن: نریندر مودی آج انڈین عوام سے خطاب کرنے کے لئے ٹی وی سکرینوں پر آئے تو ان کے منہ پر تقریباً بارہ بجے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

سٹی42:  اپنے فوجی نمائندہ کو صلح کا جھنڈا دے کر پاکستان کی خوشامد کرنے اور جنگ بندی پکی کرنے کے لئے بھیج کر  انڈیا کے پرائم منسٹر نریندر مودی اپنی عادت اور فطرت کے عین مطابق انڈین عوام کے آگے کھوکھلی تقریر کے دوران ایک بار پھر گیدڑ بھبکیاں دیتے نظر آئے۔ان کی الزامات سے بھری  تقریر کھوکھلی  تھی کیونکہ وہ اب بھی وہ باتیں کر رہے تھے جو درحقیقت وہ کر نہیں سکے اور نہ دوبارہ کبھی کر سکیں گے۔
 نریندر مودی نے اپنی نیوز چینلز سے اکراس دی بورڈ  نشر ہونے والی تقریر میں مودی نے کہا،   ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
نریندر مودی نے اپنے ہی رچائے ہوئے پہلگام  فالس فلیگ قتل عام کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر جھوٹے الزامات کو دہرایا۔

نریندر مودی نے ڈھتائی کے ساتھ کہا کہ "نیو نارمل" یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا. مودی نے اس زمینی حقیقت پر ایک بھی لفظ نہین بولا کہ دس مئی کی صبح پاکستان کے غیور افواج نے نہ صرف بھارت کے ڈیفینس کو تہس نہس کر دیا بلکہ  26 اڈوں کو پاکستان کی ناقابلِ  رسائی فوجی برتری کا لینڈ مارک بنا ڈالا۔ 

نریندر مودی نے پاکستان کے دریاؤں میں پانی روکنے کا گول مول ذکر کیا اور کہا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ دراصل یہ باتیں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بھارت کے ہٹ دھرم وزیراعظم کو سمجھا رہی تھی اور وہ انہیں سمجھنے سے انکار کر رہے تھے۔

مودی نے کہا، اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور" کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔ "

 مودی نے یہ جھوٹا بیان بھی دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی اور کہاکہ ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

پاکستان کے عوام اور ساری دنیا گواہ ہے کہ پاکستان کے نیوز چینلز سے دس مئی کی صبح  26 فوجی اہداف کو تہس نہس کرنے کے ساتھ ہی "جنگ بندی" کے لئے یہ "درخواست" نشر کی جانے لگی تھی کہ ہم نے بھارت کی ناپاک جسارت کا بدلہ لیا ہے، اس بدلے کا بدلہ لینے کے متعلق دشمن سوچ تک ذہن میں نہ لائے۔ پاکستان کی سویلین قیادت نے علی الصبح یہ اعلان کروا دیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بس کچھ ہی دیر میں ہونے والا ہے۔

 امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

انہوں نے بتایا تھاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔

بھارت کے سینیئر صحافی سدھارتھ ورادا راجن نے بھی انکشاف کیا کہ نریندرمودی لوگوں کو گمراہ کرنےمیں ماہر ہیں، جیسے وہ پاکستان پرالزام دے رہے ہیں کہ جنگ رکوانے کیلئے پاکستان بھاگا بھاگا امریکا کے پاس گیا لیکن حقیقت میں بھارت نے ایسا کیا تھا۔