ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی بھارت کیخلاف تاریخی فتح، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

پاکستان کی بھارت کیخلاف تاریخی فتح، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

سٹی 42 : قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی جوابی کارروائی اور پاکستان کی فتح پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔ آغاز میں بھارت کے حملے میں شہید ہونے والوں سمیت دیگر شہداء اور وفات پانے والوں کے لئے دعا کی گئی، علی محمد خان نے دعا کرائی ۔ 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے سامنے شکر گزار ہیں کہ ہم سُرخُرو ہوئے ایگریشن سے۔ جس کے بعد پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے یک زبان ایک ہی نعرہ بلند کیا ’پاکستان زندہ باد‘۔  

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی جوابی کارروائی اور پاکستان کی فتح پر قرارداد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے سرحدوں،عوام کی حفاظت کی ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے قرارداد تیار کی گئی ہے۔ 

علاوہ ازیں کپاس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس سحر کامران نے پیش کیا ۔ 

پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخنے اس موقع پر کہا کہ اگر پاکستان میں ہم نے لوکل مینو فیکچر کو سپورٹ کرنا ہے تو 18 فیصد ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، ہم یہ تجویز آگے پیش کریں گے۔