ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جنسی جرائم تشویشناک، رواں سال بدفعلی اور زیادتی کے 739 مقدمات درج

لاہور میں جنسی جرائم تشویشناک، رواں سال بدفعلی اور زیادتی کے 739 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں رواں سال جنسی جرائم کے واقعات تشویشناک سطح پر برقرار رہے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے مجموعی طور پر 739 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بدفعلی کے 386، زنا بالجبر کے 329 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 24 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ بدفعلی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 96 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ صدر ڈویژن میں 81، سٹی اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62، 62، اقبال ٹاؤن میں 61 اور سول لائنز ڈویژن میں 24 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق زنا بالجبر کے مقدمات میں صدر ڈویژن 82 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 66، کینٹ میں 64، اقبال ٹاؤن میں 54، سٹی ڈویژن میں 34 اور سول لائنز ڈویژن میں 29 مقدمات رپورٹ ہوئے۔

اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 8 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 7، صدر ڈویژن میں 5، اور اقبال ٹاؤن و سول لائنز ڈویژن میں 2، 2 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ اعداد و شمار رواں سال مختلف تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات پر مبنی ہیں۔