سٹی 42:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 107.6 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ میں امریکی خام تیل 104.3 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت 123.8 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث توانائی مارکیٹ پر دباؤ برقرار ہے۔