عرفان ملک:لاہور کے علاقے گوپال نگر مین بازار میں شہریوں کو لوٹنے اور گمراہ کرنے والے 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سفید شلوار قمیض اور پولیس کیپ (ٹوپی) پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔
نصیر آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جب مشکوک لگنے پر ان سے شناخت مانگی گئی، تو وہ سرکاری ملازم ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کی پہچان محمد آصف اور عبدالماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے اور پولیس کیپ کا غیر قانونی استعمال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App