ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والدین بچوں کو اسمارٹ فونز کیوں دیتے ہیں؟ اہم وجہ دریافت

والدین بچوں کو اسمارٹ فونز کیوں دیتے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اکثر والدین اپنے بچوں کو اسمارٹ فونز دے دیتے ہیں اور اب اس کی اہم وجہ سامنے آئی ہے۔

جو والدین تناؤ کا شکار ہوتے ہیں ان کی جانب سے بچوں کو ڈیوائسز دے کر مصروف یا پرسکون رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اسکرین ٹائم کی حد کا نفاذ نہیں کیا جاتا۔

امریکا کی فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینٹر فار چلڈرن اینڈ فیملیز کی اس تحقیق میں 4 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کی پرورش کرنے والے 822 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد سے آن لائن سرویز کے ذریعے بچوں کے رویوں، والدین کے تناؤ اور اسکرین ٹائم سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ والدین کی جانب سے اسمارٹ فونز کو اس وقت زیادہ دیر تک بچوں کے ہاتھوں میں رکھا جاتا ہے جب بچوں کا رویہ مشکل محسوس ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ والدین کو اپنے تناؤ کے حوالے سے مدد لینے کے لیے ہچکچانا نہیں چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والدین کو اسکرین ٹائم کی حد کا خیال رکھنا چاہیے اور بچوں کو ایسا بامقصد مواد دکھانا چاہیے جو ان کی عمر کے لیے موزوں ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو مناسب حدود کو طے کرنا چاہیے اور والدین کے ساتھ ایسے وقت گزارنا چاہیے جو صحت مند ماحول کو فروغ دے۔

بچوں کی جانب سے اسمارٹ فونز پر زیادہ وقت گزارنے کے حوالے سے کافی تحقیقی کام ہوا ہے۔

جنوری 2026 کی ایک تحقیق میں آن لائن مواد اور بچوں کی نشوونما کے درمیان مسائل کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا تھا۔

اسی طرح اکتوبر 2024 میں جرنل بی ایم سی پبلک ہیلتھ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، خاص طور پر 9 اور 10 سال کی عمر کے بچوں میں ڈپریشن، انزائٹی، اشتعال اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرینوں کے سامنے گزارے جانے والا وقت جتنا زیادہ ہوگا، ڈپریشن کی علامات کی شدت اتنی زیادہ ہوگی۔

تحقیق کے مطابق ویڈیو چیٹنگ، ویڈیوز دیکھنے اور ویڈیو گیمز کھیلنے سے یہ خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer