ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ،تحریک انصاف کا دعویٰ غلط ثابت

اورنج لائن ٹرین منصوبہ،تحریک انصاف کا دعویٰ غلط ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کا تحریک انصاف کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا،پراجیکٹ پر 29ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے، پنجاب حکومت نے رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دی، تحریک انصاف نے 70ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا تھا ،  اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پنجاب اسمبلیمیں پیش کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے پر اب تک ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوچکی ہے، منصوبہ رواں سال 30 جولائی تک مکمل ہوجائے گا،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اورنج لائن منصوبے کی تعمیرکے دوران 14 انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 21 لاکھ 78 ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق  اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے ایک ہزار 65 کنال رقبہ اراضی ایکوائر کی گئی۔

واضح رہے کہ  اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شروع کیا جس کا کل تخمینہ ایک کھرب 65 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے میں رکاوٹوں کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے،  اورنج لائن ٹرین کا روٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے براستہ چوبرجی ریلوے اسٹیشن، جی ٹی روڈ ،قائد اعظم انٹر چینج تک ہوگا، روٹ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہوگا، 24 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ، 2 کلومیٹر انڈر گراﺅنڈ ہوگا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer