ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا؛ محمد اورنگزیب

کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا؛ محمد اورنگزیب

سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا ۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جاری اخراجات کا تخمینہ 16286 ارب  تخمینہ ہے، پنشن کے اخراجات کے 1055 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بی آئی ایس پی کی کوریج بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ پی ایس ڈی پی میں ایک 328 ارب کی رقم ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی لئے مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی، پانی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بھارت کے ناپاک عزائم کا بھرپور توڑ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ 

ڈیمز کے لیے کتنی رقم مختص

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 32.7 ارب, مہمند ڈیم کے لئے 35.7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں, کے فور منصوبے کے لئے 3.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹ فیڈرل کینال کے لئے 1.8 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ 

آئی سی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کی منصوبہ بندی

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اگلے پانچ سالوں میں آئی سی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔ انرجی سیکٹر کی 47 اسکیموں کے لیے 90 اعشاریہ 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ففتھ ایکسٹینشن ایچ پی پی کے لیے 84 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ داسو پن بجلی کے لیے 10.9 ارب روپے، سوکی کناری کے لیے 3.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ مہمند پن بجلی منصوبے کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔