ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس چوری کرنے والوں کیلئے بری خبر

ٹیکس چوری کرنے والوں کیلئے بری خبر

سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کا موثر احتساب کیا جائے گا،  ہم ایک ایسا مضبوط اور ڈیجیٹل ٹیکس کا نظام متعارف کروا رہے ہیں جو ٹیکس چوری کا راستہ روکے۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دو اور تین پہیوں کی گاڑی کے فروغ کے لیے نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی کے تحت گاڑیوں کی تیاری اور فروخت کو فروغ دینے کے لیے ایک لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ 

بینکوں سے کیش نکلوانے والوں کے لئے اہم خبر

 نان فائلر ہونگے تو ایک لاکھ پر پہلے چھ سو روپے ٹیکس کٹوتی ہوتی تھی ، اب یکم جولائی سے ایک لاکھ کیش نکلوانے پر ایک ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔