ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا؛ وزیر اطلاعات

آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا؛ وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار عطا تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کہاکہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں،، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعدادوشمار نہیں تھے، یہ لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تنقید کرنے کیلئے کوئی بات نہیں ہے،اپوزیشن طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔