ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

سٹی 42 : ابھی تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے. 

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی، تاہم وزیراعظم نے 6 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہونا چاہئے ۔

علاوہ ازیں پینشن میں 7 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔  

کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچائی گئیں۔

اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے؛ وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے  وہ کامیابی سے کم نہیں ہے، بجٹ کی تیاری پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں فلسطین میں جنگ بندی کروائیں، فلسطین میں بے گناہ بچوں اور بچیوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں جو بربریت ہورہی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو آزادی ملے گی۔