ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11:00 بجے تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11:00 بجے تک ملتوی

 سٹی 42 : بجٹ 2025-26 کے حوالے سے منعقد کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11:00 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

 وزیر خزانہ نے مالی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ۔ محمد اورنگزیب نے سالانہ میزانیہ گوشوارہ اور نظرثانی تخمینے ایوان میں پیش کر دیے ۔ اس کے علاوہ مالی سال 2025-26 کے مطالبات زر و تخصیصات بھی پیش کر دی گئیں۔ 

اجلاس میں مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کی ضمنی منظوریاں بھی پیش کر دیں گئیں ۔