ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا؛ وزیرخزانہ

مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا؛ وزیرخزانہ

سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، یہ اخراجات مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔ 

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ ایک سے 22 تک کےوفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہل ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ معذور ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کیا جائے گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5  روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی جائے گی۔  کاربن لیوی کو مالی سال 2026-27 میں بڑھا کر 5 روپے لٹر کردیا جائے گا۔