ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ پر حملہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ  کے شہید ہونے کی خبر

Doha attadk, Khalid Mashal. Alhayah assassinated, Israeli Air strikes, IDF, IAF , Aljazeera News

اسرائیل کے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ  کے شہید ہونے کی خبر عرب میڈیا میں شائع ہوئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا اجلاس میں خالد مشعل کی موجودگی کے متعلق بتا رہا ہے تاہم کسی جانی نقصٓن کی تصدیق نہیں کر رہا۔
اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک عمارت پر ائیر سٹرائیکس کیں جس کے بارے مین بتایا جا رہا ہے کہ وہاں حماس کی قیادت کا اجلاس ہو رہا ہتھاْ

حماس کی قیادت پر  حملہ کی خبر کے ساتھ سرائیل کے میڈیا مین بتایا جا رہا ہے کہ حماس کے اجلاس میں حماس کے سینئیر سیاسی لیدر خالد مشعل بھی موجود تھے۔ اس حملے کے نتیججہ کے متعلق ابھی اسرائیلی حکام نے کچھ نہین بتایا البتہ عرب نیوز چینلز سے اس کی خبریں آ رئی ہیں کہ اس حملے میں حماس کی قیادت کا جانی نقصٓن ہوا ہے۔ اب  تک خلیل الحیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

 
 اس سے پہلے۔۔۔
 قطرکے دارالحکومت دوحا میں 5دھماکے سنے گئے تھے۔ بعد میں آئی ڈی ایف نے بتایا کہ اسرائیلی ائیرفورس نے دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے ائیر سٹرائیکس کی ہیں۔ 

دھماکے دوحاکے علاقے کتارا میں سنے گئے،  ایک بلڈنگ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ 

بعد مین تصدیق ہوئی کہ دوحا دھماکوں میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

حماس کی قیادت صدر ٹرمپ کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے اجلاس کر رہی تھی

الجزیرہ نیوز نے اپنی لائیو نشریات میں بتایا کہ حماس کی قیادت آج دوحہ میں واقعی اجلاس کر رہی تھی اور اس اجلاس مین صدر ٹرمپ کی مذکارات کی تجاویز پر غور کیا جا رہا تھاْ 

حماس کے نمائندے مذاکرات کیلئے قطر میں موجود تھے۔