ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دوحہ میں حماس کے دفتر پر 10 سے زائد بم گرائےگئے

Dwha Under Attack, Hamas leadership attacked, Doha air strikes, City42
کیپشن: اے ایف پی ٹی وی فوٹیج سے لیا گیا یہ فریم 9 ستمبر 2025 کو دوحہ کے دارالحکومت قطر میں اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اُڑتا ہوا دکھا رہا ہے۔ (تصویر بذریعہ جیکولین پینی/ اے ایف پی ٹی وی/ اے ایف پی)

سٹی42: اسرائیل کی ائیر فورس نے  قطر  کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر 10 سے زائد بم گرائے۔ اسرائیل نے اس دفتر کو حماس کا ہیدکوارٹر قرار دیا ہے۔

آج شام کئے گئے اس حملے کی قطر، اسلامی دنیا اور بہت سے دوسرے ملکوں نے مذمت کی ہے لیکن اسرائیل کی حکومت اسے اپنی اہم کامیابی قرار دے رہی ہے۔
اس حملے کے بعد اسرائیل کے میڈیا نے فوجی حکام کا یہ بیان شائع کیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے 10 سے زائد لڑاکا طیاروں نے دوحہ، قطر میں حماس کی قیادت پر حملے میں 10 سے زیادہ  بم، میزائل گرائے۔

یہ تمام گولہ بارود  ایک عمارت پر ہی برسایا گیا  جہاں خیال کیا جاتا تھا کہ حماس کے رہنما  کچھ دیر پہلے جمع ہوئے تھے۔

اسرائیلی ائیرفورس کے جن طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا وہ پہلے سے فضا میں موجود تھے، اس حملے کو انجام دینے کے راستے میں اور اسرائیل واپسی کے راستے میں، کئی فضا ہی میں ایندھن بھرے گئے۔