ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر کےدارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں

Dwha Qatar blast, Qatar blast, City42 , Breaking News
کیپشن: قطر کے دارالھکومت دوحہ میں ایک عمارت سے دھواں اٹھتا دکھاتی ہوئی یہ تصویر تھوڑی دیر پہلے ایکس پر پوسٹ کی گئی ہے۔ دھماکوں کی وجہ اب تک سامنے نہیں نہیں آئی۔

سٹی42; قطر کےدارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
رائٹرز نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ قطر کے دارلاحکومت دوحہ میں آج منگل کی شام دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں۔ 

روئٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایاہے کہ دارالحکومت کے کتارا ڈسٹرکٹ پر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

ان دھماکوں کے بارے میں اب تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ تاہم ایکس پر ایک فوٹو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دور ایک عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔