ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر  ٹرمپ نے  اسرائیل کو حملہ کرنے کے لیے گرین لائٹ دی

Israeli Air Strikes on Dwha, Doha under attack, Qatar Israel, Hamas leadership asssassinated, City42, Khalid mashal
کیپشن:  صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پیر، 8 ستمبر، 2025، واشنگٹن میں بائبل کے میوزیم میں ایک تقریب کے دوران وائٹ ہاؤس کے مذہبی آزادی کمیشن سے بات کر رہے ہیں۔ (اے پی فوٹو/ایوان ووکی)

سٹی42: واشنگٹن میں امریکہ کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے  اسرائیل کو قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کرنے کے لیے گرین لائٹ دی۔
ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے اسرائیل کی نیوز آؤٹ لیٹ  چینل 12 کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں اسرائیلی حملے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سینئیر رہنما خالد مشعل – جنہیں  اسرائیل نے 1997 میں بھی اردن میں قتل کرنے کی کوشش کی تھی – اس اجلاس میں موجود تھے، جسے آج شام اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا۔

اس سے پہلے۔۔۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے دوحہ میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ کیا۔
اس سے پہلے اسرائیل نے اچانک اعلان کیا تھا  کہ وہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کرے گا۔
قطر کے شہر دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

کل حماس مذاکرات پر رضامند ہوئی، آج حملہ ہو گیا
کل پیر کے روز یہ خری آئی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حماس کو ’آخری وارننگ‘ جاری کرنے کے بعد، دہشت گرد گروپ کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔