ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ میں دھماکے؛ اسرائیلی فوج کا حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا اعتراف

Dwha Under Attack, Hamas leadership attacked, Doha air strikes, City42
کیپشن: دوحہ، قطر میں 9 ستمبر 2025 کو دھماکوں کے بعد ایک علاقہ مین عمارتوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، اب اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔  (اسکرین کیپچر/X)

سٹی42:  بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالھکومت دوحہ پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے کے متعلق ابتدا مین صرف یہ خبریں آئیں کہ دوحہ میں دھماکے سنے گئے، اب اسرائیل کی فوج آئی ڈی ایف نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے دارالھکومت دوحہ پر ائیر سٹرائیکس کی گئی ہیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ کا نتیجہ ہیں۔

اسرائیل کے میدیا میں ابھی سامنے آنے والے ایک بیان میں، آئی ڈی ایف اور شن بیٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کیے گئے حملے میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ مین بتایا کہ اسرائیلی فوج کے بیان میں واضح طور پر قطر کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، لیکن دوحہ میں بڑے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد آیا ہے، جہاں حماس کی اعلیٰ قیادت مقیم ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "(حماس کی)  قیادت کے ارکان جن پر حملہ کیا گیا، وہ برسوں تک دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں کی قیادت کرتے رہے، اور 7 اکتوبر کے قتل عام کو انجام دینے اور ریاست اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑنے کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔"

Caption دوحہ کی ایک یا ایک سے زیادہ عمارتوں سے دھواں اٹھنے کی یہ تصویر کچھ دیر پہلے ایک پر پوسٹ کی گئی۔ 

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے حملے میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے درست گولہ بارود اور دیگر انٹیلی جنس کا استعمال سمیت ضروری اقدامات کئےْ۔

اس سے پہلے یہ خؤبرین سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کرے گا۔
اس کے بعد آج شام کچھ دیر پہلے قطر کے شہر دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
 یہ ایک بریکنگ نیوز ہے، جس کی تفصیلات ابھی سامنے آ رہی ہیں۔