ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے قطر کی سالمیت پر حملہ کیا، امریکہ کیا کر رہا ہے، الجزیرہ نیوز کا سوال 

Doha attadk, Israeli Air strikes, IDF, IAF , Aljazeera News

سٹی42: دوحہ سے آپریٹ کرنے والے قطری نیوز چینل الجزیرہ نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لئے اسرائیل نے قطر کے دارالھکومت پر ائیر سٹرئیکس کی ہیں۔ 

اب تک قطر کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ان جارحانہ حملوں پر ردعمل سامنے نہیں آیا۔ الجزیرہ نیوز کی لائیو نشریات مین اس حملے کو قطر کی سالمیت پر حملہ قرار دے کر اس کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔ 

الجزیرہ نیوز کی لائیو نشریات مین یہ سال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہا مریکہ کا ایک اتحادی اسرائیل امریکہ کے ہی دوسرے اتحادی قطر کی قومی سلامتی پر سنگین حملے کر رہا ہے تو امریکہ کی حکومت کیا کر رہی ہےْ 

ابھی یہ سامنے نہیں آیا کہ اسرائیل کی ائیر فورس کے ہوائی حملے کن جگہوں پر ہوئے اور ان کا نشانہ کون لوگ بنے۔ 

آئی ڈی ایف نے اپنے مختصر بیان میں صرف یہ بتایا کہاسرائیلی ائیرفورس نے حماس کی  قایدت پر حملے کئے ہیں۔ اس بیان میں  یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ حملے دوحہ مین کئے گئے ہیں تاہم اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملے کئے ہیں۔