ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران کی بہن نے انڈین میڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف

عمران کی بہن نے انڈین میڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف

سٹی 42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  پی ٹی آئی اور عمران خان  کے بارے میں کہا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے ملک کے میڈیا کے ساتھ عمران خان کی بہن نے انٹرویو دیا،  وہ پاکستان کے متعلق غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ایسے الفاظ کر رہے ہیں جس سے انڈیا خوش ہو رہا ہے۔

ایک اہم نیوز آأؤٹ لیٹ کے ساتھ انترویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے خلاف  ساری سوچ عمران خان کی ہے اور اس کی پارٹی میں ڈیفائن ہوتی ہے اگر وہ  (پی ٹی آئی کے لیڈر مثلاً بیرسٹر گوہر) اس حوالے سے اختلاف کرتے ہیں تو اس (سوچ )  کو کنڈیم   کریں۔ کسی نے کنڈیم نہیں کیا۔ یہ  کہاں  بیٹھے ہوئے ہیں۔کسی نے نہیں کہا کہ  ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان میں جو پی ٹی آئی ہے،  اس کی ہر بات پاکستان کے خلاف، پاکستان کے وجود کے خلاف ہوتی ہے۔ پاکستان کے افواج کے خلاف ہوتی ہے۔  پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے خلاف ہوتی ہے۔ گالیاں  دی جاتی ہیں۔ کبھی کسی نے  ان کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ عمران خان کی زبان کو دیکھیں اور عمران خان سر کے اوپر دوپٹہ لے کر جس طرح وہ ایکٹنگ کر سکتا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ 

تابوت میں آخری کیل بانی کی بہن نے ٹھونکی

 خواجہ آصف نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ جو تابوت میں آخری  کیل ثابت ہوئی وہ جو  انڈین میڈیا کو انٹرویو دیا ہے ۔  اب ہوا مختلف ہیں کہ وہی میں ہماری ایک جنگ ہوئی ہے۔ بانی اور ان  کی بہنوں کے ساتھ کے ساتھ بھارت کے میڈیا کا رویہ ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ حسین ہے۔انڈین میڈیا-  پاکستان میں کوئی بھی تقسیم ہو تو انہیں ہیڈ لائن ملتی ہے۔  وہ تو بنائے گا۔
سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا، انڈین میڈیا کو نواز شریف نے بھی انٹرویو دیا لیکن میاں صاحب نے کوئی ایسی بات اس میں نہیں کی جسے پاکستان  کی سالمیت و وجود یا پاکستان کے تشخص کو اٹیک کیا  ہو۔ محترمہ ( عمران خان کی بہن)نے  جو الفاظ استعمال کیے ہیں پاکستان کے لیے پاکستان کے افواج کے لیئے،  دو چیزوں کو کمپیئر کریں جن میں کچھ سمیلرٹی ہو۔

پی ٹی آئی والے کسی شہید کا جنازہ نہیں پڑھتے

خواجہ آصف نے کہا  مجھے آج تک بتائیے کہ کسی شہید کا جنازہ ہو پی ٹی ائی کے لیڈر  نے پڑھا ہو۔   ابھی شمالی وزیرستان کے اے سی شہید ہوئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر  شہید ہوئے ہیں؛  ساری دنیا جنازوں پہ پہنچی ہے اس پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔یہ جنازوں پر نہیں جاتے۔  ہمارے جو دوست ممالک ہیں،  وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں  انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں ایک لفظ نہیں کہا ۔

پیپلز پارٹی کی لیڈر بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے انڈیا کوجا کے انٹرویو  نہیں دیئے ۔ نواز شریف کو قید کیا گیا ایک نہیں دو دن تین دفعہ اس کو ریموو کیا گیا۔ اس نے چیلنج  نہیں کیا۔ پاکستان کو ،پاکستان کی فوج کو یا کسی کو کریٹیسائز ضرور کیا ۔میں نے خود   تنقید کی ہے افواج پر ۔میں نے مشرف کے وقت  تنقید کی ہوئی ہے۔ لیکن ریڈ لائن نہیں کراس کی تھی، میں نے انڈیا کو انٹرویو نہیں دیا تھا ۔

خواجہ آصف نے دہرایا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے براہ راست پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملے کئے جو ان کے سوا کسی نے نہیں کئے۔

مجھے بتائیں کہ کس کس فوجی تنصیبات کے اوپر یا کنٹونمنٹ کے اوپر یا کورر کمانڈر کے گھر کے اوپر پاکستان کی تاریخ کے اندر کسی نے ھملہ کیا؟   77سالہ تاریخ میں کسی سیاسی پارٹی نے  یہ کام نہیں کیا ۔  پی ٹی آئی نے جہاز  جلائے یادگاریں جلائیں۔اپنے شہیدوں کے مجمسے مسمار کیے۔ کور کمانڈر کے گھر کے پر حملہ کیا، اسے آگ لگائی۔  یہ سب، یا تو دشمن کرتا ہے۔  یہ تو ہندوستان کرے گا یا خدانخواستہ انہوں نے کیا ہوا ہے۔

 اینکر نے پوچھا کہ  اس پریس کانفرنس میں خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی کے بارے میں بیان اور وزیراعلی کے فوج کے بارے میں بیان، کیا گورنر  راج  لگایا جائے گا 

خواجہ آصف نے کہا پاکستان  جنگ لڑ رہا ہے ادھر جب دہشت گردیوں کی طرف مڑکر بھی نہیں دیکھتے ، پاکستان کی فوج لڑ رہی ہیں یہ اب وہاں پہ جو ہماری انتظامیہ سول انتظامیہ لڑ رہی ہے اور کس صوبے کی بات کر رہے ہیں۔   ان کی پرفارمنس جو دیکھیں ان کی اونر شپ جو دیکھیں اونرشپ ہے جب اونر شپ بھی نہیں ہے تو یہ سب آپ کے پاس ہے ۔