ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذہنی مریض لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، پاک فوج کے ترجمان نے آج سب کچھ بتا دیا

DGISPR, City42, General Ahmad Sharif Choudhry, City42 , Imran Khan, Imran Khan;s conduct, tweet, Terrorism, Counter terrorism

 سٹی42:  پاکستان کی مسلح افواج کے  ترجمان آخر کار عمران خان کے ذہنی مریض ہونے کی حقیقت اپنی زبان سے بیان کرنے پر مجبور ہو گئے۔

عمران خان نے  دہشتگردوں  کے مسلسل حملوں کا نشانہ بنی ہوئی پاکستانی ریاست اور پاکستانی عوام کے مصائب کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھلم کھلا جنگ تک آ جانے والے ہمسایہ ملک افغانستان پر قابض طالبان کی  حمایت کی اور پاکستان کی بہت احتیاط کے ساتھ سوچ سمجھ کر بنائی ہوئی پالیسیوں اور دہشتگردوں کے خلاف دفاعی جنگ کی بلا جواز مخالفت کی اور پاکستان کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو گمراہ کیا۔ 

آج اپنی نیوز بریفنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے عمران خان کے ساتھ رعایت کی اور اسے سنگین نوعیت کی غداری کے مجرم کی بجائے صرف ذہنی مریض قرار دیا۔
 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ،" ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اسکی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی.  یہ ایک ذہنی مریض ہے، یہ ایک ٹیرر کرائم نیکسس ہے."
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی طویل نیوز بریفنگ میں تفصیل کے ساتھ حقائق بیان کئے اور صورتحال کو کھول کر پاکستانی عوام، پاکستانی اور دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے رکھا اور تمام سوالوں کے مفصل جواب دیئے۔ اس نیوز  بریفنگ کی پاکستانی میڈیا کی ایک اہم نیوز آؤٹ لیٹ نے یہ ہیڈ لائن بنائی۔ " بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ـ

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جو پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی ترجمانی کرنے  والے سینئیر موسٹ  فوکل پرسن ہیں، انہوں نےپریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں۔

انہوں نے واضح کیا، ہم  کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالے۔ آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو پاکستان کی افواج کے خلاف بھڑکائیں۔ فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا: اس شخص  (عمران خان) سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین اور  قانون اور رولز کو بالائے طاق رکھ کر یہ بیانیہ دیتا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا،  پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں۔
 

ذہنی مرض؛ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں!
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی کے بانی  عمران خان کو  جو کرپشن کے کئی مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور کئی مقدمات میں انڈر ٹرائل ہیں۔ جس پر 9 مئی 2023 کو پاکستان کے ریاستی اداروں ور قومی  علامتوں پر منظم حملے کروانے کا بھی الزام ہے اور مقدمات زیر سماعت ہیں، آج آخر کار اس کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون ، کس کی زبان بول رہے ہو ۔ تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو؟ پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا،  " ذہنی مرض کی بیماری کی علامات آپ نے پہلے بھی دیکھی تھیں ۔کیا   اس نے پہلے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کرایا؟", "یہ سمجھتا ہے پاک فوج میں جو بندہ ہے وہ غدار ہے."،  "وہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں ۔"

لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو

 ہمیشہ حلیم رہ کر گفتگو کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج کی نیوز بریفنگ میں عمران خان کی پاکستان کے خلاف کبھی ختم نہ ہونے والی ریشہ دوانیوں  کو تفصیل سے ڈسکس کیا۔ انہوں نے کہا، " ذہنی مریض (عمران خان)  کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا؛ یہ (عمران خان) ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں۔"

لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو!

بردبار جنرل احمد شریف چوہدری نے آج کھل کر بتایا کہ عمران خان دراصل کیا ہے اور کیا چاہتا ہے، انہوں نے کہا، "  یہ تو کہتا تھا کہ خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں.","  لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو." اس بات چیت کا بخار تو ان کو پہلے سے تھا۔"." لوگوں کو آپریشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اکساتا ہے."," ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اس کی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ."," یہ ایک ذہنی مریض ہے،  یہ ایک ٹیرر کرائم نیکسس ہے، یہ منشیات ، این سی پی ، اغوا برائے تاوان اور بے تحاشا چیزوں میں(ملوث) ہے ۔"