ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھیجو اپنے  بیٹوں کو فوج میں،  خوارج کے سامنے جا کر کھڑے ہوں، جنرل احمددشریف کا عمران خان کو چیلنج

Zehni Mareez, Zahni Mareez, Imran Khan, Pakistan Army, ISPR, Counter Terrorism, Khawaraj,

سٹی42: اپنی اولاد کو تو ملک سے باہر رکھا ہوا ہے، بھیجو ان کو پاکستان کی فوج میں ، کھڑا کرو ان کو خوارج اور بھارت کے سامنے!  جن کی تم سہولت کاری کرتے ہو۔  پاکستان کی مسلح افواج کے شہیدوں کے ترجمان نے پی ٹی آئی کے بانی کو کھلا چیلنج کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج اپنی تہلکہ آرا نیوز کانفرنس میں عمران خان کے طرز عمل کو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا، اس نے اپنے بیٹوں کو تو ملک سے باہر رکھا ہوا ہے۔  عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، بھیجو اپنے  بیٹوں کو فوج میں، ان کو بھیجو خوارج کے سامنے جا کر کھڑے ہوں، جن کی تم سہلوت کاری کرتے ہو۔ بھیجو ان کو، بھارت کے سامنے کھڑے ہوں،۔  

آج کی پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان نے تحریک انصاف کے  بانی چیئرمین عمران خان  کے طرز عمل  اور خاص طور سے  خوارجی دہشتگردوں کی درپردہ حمایت کرنے والے بیانات پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسر اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ۔

انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے،  بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالاں کہ پاک فوج کا جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ہے، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ہے؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ جنرل احمد شریف چوہدری نے ہزاروں شہید جوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے پاک فوج کے حساس کام کا مختصر الفاظ میں تذکرہ کیا اور  کہا،  ہم نے جانیں دینی ہوتی ہیں۔ ہم نے جانیں لینی بھی ہوتی ہیں۔