ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واوڈا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنےوالوں کےمتعلق پیش گوئی کردی

Faisal Wavda, Zehni Mareez, Zahni Mariz, Bani PTI, Islamabad, City42, Suhail Afridi, Imran Khan

سٹی42: ہمیشہ قبل از وقت بڑی باتیں بتا دینے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو  پیر  کے روز سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔

 فیصل واوڈا نے جمعہ کی شب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے، 9 مئی کے مقدمات کے ملزم خیبرپختونخوا میں جا کر چھپے ہوئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پابندی، نا اہلی،گورنرراج، 9 مئی کیسز اورپاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔