ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سازشی گروہ کا  اصل بیانیہ کہاں سے آتا، کہاں تک پہنچتا ہے؟

Leutinent General Ahmad Sharif Choudhry, DG, ISPR, City42, Fitna Alkhawaraj, Counter Terrorism, Taliban e Pakistan and Afghan Taliban are one and the same entity, Afghan Taliban, TTP, Terrorism , Imran Khan,

سٹی42: مسلح افواج کے ترجمان نے آج نیوز کانفرنس میں یہ بھی ڈسکس کیا  کہ سازشی گروہ نے  چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن پر بھی پروپیگنڈا کیا، انہوں نے کہا کہ  نوٹیفکیشن پر جھوٹ کا سیلاب برپا کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا،   سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر فیک نیوز پھیلانےوالوں نے جھوٹ کا پروپیگنڈا کیا ۔ یہ کونسی سیاست ہے! یہ کہاں کی آزادی اظہار رائے ہے !  ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنی "سیاست" سے دور رکھو! گرو اپ!

سازشی گروہ کا  اصل بیانیہ کہاں سے آتا، کہاں تک پہنچتا ہے؟

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، "اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے . پھر افغانستان اور بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھی پھر ان ٹوئٹس اور بیانیے کو چلاتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے اتنے ایشوز ہیں ان پر بات کیوں نہیں کرتے؟ان کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے۔ 13 سال سے حکومت ان کی ہے،  اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔