سٹی 42: ملتان میں پیش آنیوالے رکشہ سلنڈر دھماکے کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، افسوسناک واقعہ میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےملتان میں رکشہ سلنڈر دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اُنہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے، حکام سے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
مریم نواز شریف نے زخمیوں کی بہترین علاج معالجہ کیلئے بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے اُنہوں نےزخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ آج ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جسکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔