سٹی 42: جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد سے فاصلہ اختیار کرلیااورآج کے اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا، جماعت اسلامی کاکہنا ہے کہ نیب بچاﺅ اور کرپشن بچاﺅ ایجنڈے پر چلیں گے تو ہم اس کا حصہ نہیں،عوامی ایشوز پر تحریک چلائی جائے تو ساتھ دینے کو تیار ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد سے فاصلہ اختیار کرلیااورآج کے اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپوزیشن کے ساتھ چلنے کی بھی شرط رکھ دی،ذرائع جماعت اسلامی کاکہناہے کہ نیب بچاﺅ اور کرپشن بچاﺅ ایجنڈے پر چلیں گے تو ہم اس کا حصہ نہیں ،عوامی ایشوز پر تحریک چلائی جائے تو ساتھ دینے کو تیار ہیں ، جماعت اسلامی کی قیادت کی جانب سے جے یو آئی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا۔
یاد رہے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں 10 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق رہبر کمیٹی کااجلاس اکرم درانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا،مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ، ایاز صادق اورمریم اورنگزیب شریک ہوں گی،اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر تجاویز لی جائے گی ۔
اجلاس میں پی پی ،ن لیگ ،جے یو آئی اے، این پی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے،اس کے علاوہ پی کے میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی اورعوامی جمعیت اہلحدیث کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔