ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈvsانڈیا؛ وارون چکرورتی نے جیت کیویز کے جبڑوں سے چھین لی

New Zealand vs India, Dubai MAtch of Champions Trophy, Champions Trophy2025,

سٹی42: دبئی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 250 رنز کے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے  46  ویں اوور میں 245   رنز پر دسوین وکٹ بھی گنوا بیٹھی۔ انڈیا یہ میچ 44 رنز سے جیت گیا اور گروپ  اے مین پوائنٹس ٹیبل پر  ٹاپ پر آ گیا۔ اب پہلا سیمی فائنل انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا۔ یہ میچ دبئی سٹیڈیم میں 4 مارچ کو ہو گا۔

دوسرا سیمی فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے حصہ مین آیا ہے جو 5 مارچ کو ہو گا۔ اس سیمی فائنل مین آج ہارنے والی نیوزی لینڈ  گروپ بی کی ٹاپ ٹیم ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کھیلے گی۔  

پاکستان کی میزبانی میں دبئی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے  انڈیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں  میگا ایونٹ کا 99 واں چھکا سینٹنر نے وارون چکرورتی کو مارا۔  یہ44 واں اوور تھا، اس چھکے سے امید جاگ گئی تھی کہ سینٹنر اور  میٹ ہنری مل کر  میچ کو جیت تک لے جائیں گے۔ 

 میگا ایونٹ کا 424 واں چوکا بھی سینٹنر نے ہی مارا ، ان کے سامنے باؤلر کلدیپ یادیو تھے۔ لیکن اگلے اوور میں سینٹنر  وارون چکرورتی کا شکار ہو گئے۔ 

کیویز نے 44 اوورز کے اختتام پر  197 رنز بنا لئے۔ 36 گیندوں سے انہیں 56 رنز بنانا تھا۔  وارون کی گیند پر سینٹنر کلین بولڈ ہو گئے۔  یہ وارون کی اس اوور میں  چوتھی وکٹ تھی۔ اسی اوور کی چوتھی بال پر نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری بھی وارون چکرورتی کی بال کا شکار ہو کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ میچ مین چکرورتی کی پانچویں وکٹ تھی۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔