ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ  vsانڈیا؛ وارون چکرورتی کی مسلسل دوسری  ایل بی ڈبلیووکٹ

New Zealand vs India, Dubai MAtch of Champions Trophy, Champions Trophy2025,
کیپشن: File Photo

سٹی42:  چیمپئینز ٹرافی کی دبئی سیگمنٹ کے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس  وارون چکرورتی کی سپن ہو کر اندر آتی گیند کو مس جج کر کے ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ چھٹی وکت گرنے کے بعد اب سینٹنر وکٹ پر پہلے سے موجود کین ولیم سن کے ساتھ ہیں۔ 

 پانچویں وکت گرنے کے بعد کیویز پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ گلین فلپس نے آؤٹ ہونے سے پہلے چکرورتی کو ایک خوبصورت چھکا لگایا تھا۔  وہ جس باپ پر آؤٹ ہوئے اس پر بھی باؤنڈری ہی کھیلنا چاہ رہے تھے۔

37   اوورز کے اختتام پر  نیوزی لینڈ کے 159 رنز تھے،

38 ویں اوور کی پہلی گیند پر  وارون چکرورتی نے مشیل برسویل کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لیکن یہ آؤٹ مشکوک تھا۔ لیگ بریک بظاہر اندر آئی اور بیٹ کو دھوکا دے کر پیڈ سے ٹکرائی لیکن بعد مین یہ واضح ہو گیا کہ بال دراصل  لیٖت ہینڈر بیٹر کے پیچھے موجود پہلی وکٹ سے باہر جا رہی تھی۔ وکٹ سے باہر جاتی بال پر ایل بی ڈبلیو نہین ہوتا لیکن نیوزی لینڈ نے اس مشکوک فیسلے پر ری ویو نہین مانگا۔ 

وارون کے اس اوور کے اختتام پر کیویز کا مجموعہ 161 ہے۔  ان کی چھ وکٹیں گر چکی ہیں،